لڑکا لڑکی نے دوران پرواز ہوائی جہاز میں شادی کرلی

لڑکا لڑکی نے دوران پرواز ہوائی جہاز میں شادی کرلی
لڑکا لڑکی نے دوران پرواز ہوائی جہاز میں شادی کرلی

  



کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہازوں کے جنون میں مبتلا آسٹریلوی لڑکے لڑکی نے فضائی سفر کے دوران شادی کر لی۔ 7نیوز آسٹریلیا کے مطابق ڈیوڈ ویلینٹ اور اس کی منگیتر کیتھی دونوں کو ہوائی جہاز بہت پسند تھے اور ہمیشہ سے ان کی خواہش تھی کہ وہ ہوائی جہاز میں ہی شادی کریں گے چنانچہ انہوں نے گزشتہ روز جیٹ سٹار کی پرواز جے کیو 201میں سفر کرتے ہوئے شادی کر لی۔

رپورٹ کے مطابق اس موقع پر دولہا دلہن کے رشتہ دار اور دوست بھی موجود تھے تاہم جہاز کے اجنبی مسافر بھی ان کی خوشی میں شریک ہوئے۔ ڈیوڈ اور کیتھی کی پہلی ملاقات بھی ایک ایوی ایشن کمپیوٹر گیم کھیلتے ہوئے ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی۔ انٹرنیٹ پر پہلی ملاقات ہونے کے بعد انہوں نے سڈنی ایئرپورٹ پر ایک دوسرے کوپہلی بار آمنے سامنے دیکھا اور اب ہوائی جہاز میں ہی شادی کر لی۔کیتھی کا کہنا تھا کہ ”ہم اپنی شادی کچھ یادگار طریقے سے کرنا چاہتے تھے۔ ہم چاہتے تھے کہ ہم اپنی شادی کے ذریعے اپنی ایوی ایشن سے محبت کا بھی اظہار کر سکیں چنانچہ اس کے لیے بہترین طریقہ یہی تھا کہ ہم فضائی سفر کرتے ہوئے طیارے میں شادی کریں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس