چند لوگوں کی ہوا زیادہ کیوں خارج ہوتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی، بچنے کا طریقہ بھی بتادیا

چند لوگوں کی ہوا زیادہ کیوں خارج ہوتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی، بچنے کا طریقہ ...
چند لوگوں کی ہوا زیادہ کیوں خارج ہوتی ہے؟ ماہرین نے وجہ بتادی، بچنے کا طریقہ بھی بتادیا

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی لوگوں کو جسم سے خارج ہونے والی بدبودار ہوا کا بہت زیادہ مسئلہ ہوتا ہے۔ اب ماہرین نے جسم سے زیادہ ہوا خارج ہونے کی وجوہات بھی بتا دی ہیں اور اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی کچھ چیزوں کے علاوہ کچھ بیماریاں بھی ہیں جو جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں۔ کھانے کی اشیاءمیں پہلی چیز شوگری مشروبات ہیں۔ ان مشروبات کی وجہ سے ’کولون‘ میں ہوا پھنس جاتی ہے اور جسم سے ہوا کے اخراج میں 50فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ “

ڈاکٹر سارا جرویس نامی ماہرکا کہنا تھا کہ ”سلاد اگرچہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے لیکن یہ بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بن سکتا ہے۔ سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سبزیاں جلدی ہضم نہیں ہوتیں۔ جو سبزیاں زیادہ اس کا سبب بنتی ہیں ان میں پھول گوبھی ، بند گوبھی، پیاز، برسلز سپراﺅٹس اور دیگر شامل ہیں۔اس کے علاوہ برگر، پیزا اور دیگر ایسے پراسیسڈ فوڈ بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔“

ڈاکٹر ایٹکنسن نامی ماہر کا کہنا تھا کہ ” انفلیمیٹری باﺅل ڈیزیز (Inflammatory bowel disease)، اریٹیبل باﺅل سنڈروم (Irritable bowel syndrome) اور کوئیلیک ڈیزیز (Coeliac disease)جیسی بیماریاں بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں۔ ان بیماریوں کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس