ایک دن میں 2 لاٹریاں جیتنے والی خوش قسمت ترین خاتون

ایک دن میں 2 لاٹریاں جیتنے والی خوش قسمت ترین خاتون
ایک دن میں 2 لاٹریاں جیتنے والی خوش قسمت ترین خاتون

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کسی کی زندگی میں ایک بار لاٹری نکل آئے تو لوگ اسے خوش قسمت سمجھتے ہیں لیکن آپ سن کر اس امریکی لڑکی کی قسمت پر رشک کریں گے جس کی ایک ہی دن دو لاٹریاں نکل آئیں۔ خلیج ٹائمز کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے میکانکسویل کی رہائشی اس 23سالہ لڑکی نے ایک ہی دن 12ہزار ڈالر اور 16ہزار ڈالر کی دو لاٹریاں جیتیں۔

اس لڑکی نے 10سپاٹ کینو ٹکٹ خریدے ان پر کھیلنا شروع کیا۔ پہلے ٹکٹ پر انعام 12ہزار ڈالر تھا، جو وہ جیت گئی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ ”پہلے ٹکٹ پر ہی جیتنے کے بعد میں خود کو خوش قسمت سمجھنے لگی اور میںنے پھر سے کینو کھیلنا شروع کر دیا اور میرا 16ہزار ڈالر کا جیک پاٹ لگ گیا۔ اب اس جیتی ہوئی رقم سے میں اپنی ایک دوست کی بیٹی کے لیے ایریانا گرانڈ ٹکٹس خریدوں گی اور باقی رقم سے اپنے کاروبار کے لیے سیپٹک ٹینک ٹرک خریدوں گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس