شوہر کا تشدد، بیوی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد شوہر کو سخت سزا مل گئی
شارجہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چند دن قبل ایک شوہر کے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی تھی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق یہ ویڈیو شارجہ میں مقیم 33سالہ بھارتی خاتون یاسمین سلطانہ نے خود ٹوئٹر پر پوسٹ کی تھے جسے اس کے 47سالہ شوہر نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ ویڈیو میں یاسمین نے مدد کے لیے اپیل کی تھی۔ اس کی یہ ویڈیو شارجہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے دیکھ لی اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
رپورٹ کے مطابق پولیس نے تفتیش کے لیے کیس پبلک پراسیکیوشن کو ریفر کر دیا ہے۔ ملزم نے عدالت میں ضمانت کی درخواست بھی دائر کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔ عدالت میں جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بدترین گھریلو تشدد کے ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ رپورٹ کے مطابق اس جوڑے کے دو بچے بھی ہیں جن میں سے ایک کی عمر5سال اور دوسرے کی صرف 18ماہ ہے۔ کیس کی سماعت جلد شارجہ کریمنل کورٹ میںشروع ہو گی۔