غلطی سے بارڈر کراس کرنے والا پاکستانی بھارت سے واپس پہنچ گیا

غلطی سے بارڈر کراس کرنے والا پاکستانی بھارت سے واپس پہنچ گیا
غلطی سے بارڈر کراس کرنے والا پاکستانی بھارت سے واپس پہنچ گیا

  



مظفرآباد(مانیٹرنگ ڈیسک) غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرجانے والا آزاد کشمیر کا شہری مقبوضہ کشمیر سے واپس پاکستان پہنچ گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق 32سالہ شبیر احمد 17مئی 2019ءکو غلطی سے لائن آف کنٹرول کے اس پار چلا گیا۔ اس نے اس وقت ہاتھ میں چاکلیٹ کا ڈبہ اور کچھ تحائف اٹھا رکھے تھے۔اسے بھارتی فوج نے پکڑ لیا۔ گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے پاکستانی حکام کے ساتھ رابطہ کیا، جس کے بعد شبیر احمد کو واپس پاکستان بھیج دیا گیا۔شبیر احمد کو تنگدھر سیکٹر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

مزید : علاقائی /آزاد کشمیر /مظفرآباد