ایک ساتھ 8 پتلون پہننے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

ایک ساتھ 8 پتلون پہننے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا
ایک ساتھ 8 پتلون پہننے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

  



کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) دکان سے چوری کی وارداتوں کے متعلق تو آپ نے سن رکھا ہو گا لیکن آپ نے آج تک ایسی چور نہیں دیکھی ہو گی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ خاتون چور ملبوسات کے ایک سٹور میں بھی اور وہاں سے 8جینز کی پینٹیں چوری کرکے اوپر نیچے ایک ساتھ پہن لیں۔ تاہم سکیورٹی عملے نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اسے پکڑ لیا ۔ پکڑے جانے کے بعد جب اس کی پینٹیں اتروائی گئیں تو دیکھ کر سٹور کا عملہ بھی دنگ رہ گیا کہ اس نے کیسے اتنی ساری جینز کی پینٹیں ایک ساتھ پہن لیں۔سٹور کے عملے کے کسی رکن نے خاتون کے ایک ایک کرکے پینٹیں اتارنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جو بہت وائرل ہو رہی ہے۔یہ ویڈیو وینزویلا سے منظرعام پر آئی ہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ خاتون کو پولیس کے حوالے کیا گیا یا چھوڑ دیا گیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس