”یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے اور۔۔۔“ ایلن بارڈر بھی ’برداشت‘ نہ کر سکے، وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کہہ رہا ہے

”یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے اور۔۔۔“ ایلن بارڈر بھی ...
”یہ دیکھ کر شدید حیرت ہوئی کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے اور۔۔۔“ ایلن بارڈر بھی ’برداشت‘ نہ کر سکے، وہ بات کہہ دی جو ہر پاکستانی کہہ رہا ہے

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پہلی اننگز میں 240 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی جس کے بعد سب پاکستانی باﺅلنگ کا انتظار کرنے لگے لیکن تاہم آسٹریلین بلے بازوں نے ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنالئے ہیں۔

پاکستان کے باﺅلنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر اور یاسر شاہ تو شامل ہیں تاہم محمد عباس کی عدم شمولیت پر سب ہی حیران رہ گئے حتیٰ کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اس معاملے پر سوال اٹھایا اور اب مایہ ناز سابق کرکٹر ایلن بارڈر نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ محمد عباس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کھیلی گئی سیریز میں آسٹریلین بیٹنگ لائن کو تہس نہس کر دیا تھا اور یہ دیکھ کر بہت زیادہ حیرت ہوئی کہ انہیں گابا میں جاری ٹیسٹ میچ میں استعمال نہیں کیا گیا حالانکہ وہ پاکستان کے موجودہ باﺅلنگ یونٹ کیلئے بہترین باﺅلر ہو سکتے تھے۔

مزید : کھیل