ن لیگی اراکین کےاستعفوں کامعاملہ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

ن لیگی اراکین کےاستعفوں کامعاملہ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی ...
 ن لیگی اراکین کےاستعفوں کامعاملہ،سپیکر پنجاب اسمبلی کی سربراہی میں کمیٹی قائم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ( ن) کے ارکان کی جانب  سے پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے  کے  معاملہ پرسپیکر چودھری پرویز الہی استعفوں کی واپسی کے میدان میں آگئے، اپنی سربراہی میں سات رکنی خصوصی کمیٹی بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الہی کی سربراہی میں قائم 7رکنی پارلیمانی کمیٹی اپوزیشن ارکان کے مستعفی ہونے اور حمزہ شہباز کو پی اے سی ون کی چیئرمین شپ دینے کے مطالبے کا جائزہ لے گی۔وزیر قانون بشارت راجا، وزیر پراسیکیوشن چودھری ظہیر الدین اور وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی حکومت کی نمائندگی کریں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے چودھری اقبال، سمیع اللہ خان اور ملک ندیم کامران کمیٹی میں شامل ہیں۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور