وزیر اعظم عمران خان کو ن لیگ کا جواب الجواب

وزیر اعظم عمران خان کو ن لیگ کا جواب الجواب
وزیر اعظم عمران خان کو ن لیگ کا جواب الجواب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کے بیان پرردعمل میں ن لیگ نے ائیر ایمبولینس کی اندر کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پرن لیگ نے نواز شریف کو لندن لیکر جانے والی ایئر ایمبولینس کے اندر کی تصاویر جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم کے بیان پر ردِعمل میں تصاویر جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کےسیکرٹری جنرل اَحسن اقبال نے اپنےٹویٹ میں وزیراعظم کو ’مسٹر پرائم ڈس انفارمر‘قرار دیا اور کہا کہ مسٹر پرائم ڈس انفارمر آپ نے ائیر ایمبولنس کا ایک حصہ دیکھا، دوسرا حصہ آپ نے جان بوجھ کر نظر انداز کیا۔احسن اقبال نے عمران خان کو کہا کہ وہ نواز شریف فوبیا سے باہر آ جائیں، اگر رحم کر سکیں تو بائیس کروڑ عوام پر رحم کھائیں، جو آپ کے جھوٹ اور ناتجربہ کاری کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے میانوالی میں نوازشریف کی ایئر ایمبولینس میں لندن روانگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوازشریف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ دل ، گردے، بیماری کے باعث خراب ،شوگر اور پھر پلیٹ لیٹس ہوچکے ہیں لیکن جیسے ہی میں نے نوازشریف کی جہاز والی تصاویر دیکھیں تو حیران ہوگیااور ڈاکٹر کی رپورٹ دوبارہ نکال کر دیکھی ، جس میں لکھا تھا کہ اتنا برا حال ہے کہ مریض کبھی بھی مر سکتا ہے۔اُنہوں نے کہا پھر میں نے سوچا کہ یہ کیسی بیماری ہے جوجہاز دیکھ کر ٹھیک ہوگئی؟شاید لندن کی ہوا لگنے سے وہ ٹھیک گئے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ نواز شریف کا علاج یہاں ہو ہی نہیں سکتا، رپورٹ میں 15 تو بیماریاں بتائی گئی تھیں۔

مزید : قومی