لندن میں کب تک رکیں گے ؟ شہباز شریف نے صحافی کو لاجواب کردیا

لندن میں کب تک رکیں گے ؟ شہباز شریف نے صحافی کو لاجواب کردیا
لندن میں کب تک رکیں گے ؟ شہباز شریف نے صحافی کو لاجواب کردیا

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہاہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق صحافیوں کو آگاہی دیتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ آپ کو میر ا لندن میں رہنا پسند نہیں تو ابھی چلا جاتا ہوں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کی 7بارکارڈیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ ڈاکٹرسگورٹ نے نوازشریف کا معائنہ کیا ہے۔ کل کچھ ٹیسٹ ہوئے کچھ پیرکو ہوں گے۔ اس موقع پر جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ آپ لندن میں کب تک رکیں گے؟ تو جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اگرآپ کوپسند نہیں تو چلا جاتا ہوں۔

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہاہے کہ نواز شریف کی دماغ کوخون سپلائی کرنے والی شریان 80فیصد بند ہے، اگر ضرورت پڑی تو نواز شریف کو ہسپتال داخل کروائیں گے ۔

مزید : قومی