زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ کی لانچ، پلاٹوں کی تلاش مزید آسان

زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ کی لانچ، پلاٹوں کی تلاش ...
زمین ڈاٹ کام کی جانب سے نئی پراڈکٹ ”پلاٹ فائنڈر“ کی لانچ، پلاٹوں کی تلاش مزید آسان

  



لاہور ( پرموشنل ریلیز) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ”پلاٹ فائنڈر“ کے نام سے نئی پراڈکٹ لانچ کردی گئی ہے۔

مقامی ہوٹل میں منعقد ہو نے والی اس تقریب میں اس پراڈکٹ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے پیش کیا گیا۔ پلاٹ فائنڈر نقشوں پر مشتمل پراڈکٹ ہے، جہاں سے صارفین شہروں میں پلاٹوں کے حوالے سے بہت سی تفصیلات جان سکیں گے۔ اس میں پاکستان بھر سے 2500 سے زائد ہاﺅسنگ سوسائٹیز کی درست حد بندی اور 12 لاکھ سے زائد گھروں اور پلاٹس کی درست معلومات دستیاب ہیں، جو کہ وقت کے ساتھ تیزی سے بڑھتی رہیں گی۔ تقریب میں زمین ڈاٹ کام کی جانب سے ڈائریکٹر کارپوریٹ کمیونیکیشنز ابراہیم ساہیل اور سینئر ڈائریکٹر سنٹرل ریجن شیخ شجاع اللہ خان سمیت زمین ڈاٹ کام کی سینئر مینجمنٹ موجود تھی۔

پلاٹ فائنڈر سے پاکستان بھر کی 2500 سے زائد سوسائٹیز کو نقشہ کی مدد سے سرچ کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ پلاٹس کی تلاش اور ان کی تفصیلات جیسا کہ پلاٹ نمبر، پتہ، درست لوکیشن، رقبہ وغیرہ کی معلومات بھی دستیاب ہیں۔ اس پراڈکٹ میں ذاتی کلیکشن بنانے کی سہولت بھی دی گئی ہے، جس کو دوسروں کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کیا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ابراہیم سہیل نے کہا کہ روز اول سے زمین ڈاٹ کام کا مقصد پراپرٹی مارکیٹ اور اس سے منسلک تمام لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ ہم نے رئیل اسٹیٹ کو ٹیکنالوجی کی مدد سے سب کیلئے آسان بنایا ہے اور اسی لئے ہماری ویب سائٹ کو ماہانہ پچپن لاکھ سے زائد وزٹس حاصل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹ فائنڈر کا بنیادی مقصد بھی لوگوں کیلئے آسانی ہی ہے۔ پہلے کاغذ کے بڑے نقشوں پر پلاٹس کے حدود اربع وغیرہ کو سمجھنا ایک مشکل کام تھا لیکن اب کے بعد نقشوں کا کام بھی ڈیجیٹل ہوگیا ہے، جس کو کو ئی بھی باآسانی سمجھ سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسی مزید سہولیات بھی زمین ڈاٹ کام کی جانب مستقل میں پیش کی جاتی رہیں گی۔

شیخ شجاع اللہ خان نے کہا کہ پلاٹ فائنڈر کا فائدہ سب کو ہوگا بالخصوص رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کو اس کا سب سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پراڈکٹ کی مدد سے وہ اپنی ذاتی کلیکشن بھی بناسکتے ہیں، اس کو اپنے کلائنٹس کے ساتھ باآسانی شیئر بھی کرسکتے ہیں اور ہمیشہ کے لئے کاغذ کے نقشوں سے آزاد ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے جہاں وقت کی بچت ہوگی، وہیں دوسری جانب سیلز میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا، جس سے مجموعی طور پر کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں منفرد اور نیاکرنے کی بہت گنجائش باقی ہے اور زمین ڈاٹ کام یہ کام مستقبل میں بھی جاری رکھے گی۔

زمین ڈاٹ کام کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر جیو میٹکس علی ہارون نے کہا کہ پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں ایک مسئلہ ڈیٹا کی قلت کا رہا ہے اور بالخصوص جیولوکیشن کا ڈیٹا بہت کم ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے کام کا آغاز کردیا ہے اور اب ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل کررہے ہیں۔ اس کیلئے ہمارے ڈیٹا سائنسدان، انجینئر ز اور پروگرمر زدن رات محنت بھی کررہے ہیں۔ چونکہ یہ بہت بڑا منصوبہ ہے لہٰذا اس میں کافی وقت درکار ہوگا تاہم اب تک ہم پاکستان کے 38شہروں سے 1.2 ملین یعنی 12 لاکھ پراپرٹیز کو ڈیجیٹل نقشوں پر منتقل کرچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا  اگرچہ یہ بڑی کامیابی ہے، تاہم ہمارا سفر جاری ہے اور انشا اللہ ہم پاکستان بھر کے نقشوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر منتقل کریں گے۔

سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص کامیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمین نے آج تک جو بھی خدمات فراہم کی ہیں اور جتنے بھی پلیٹ فارمز متعارف کرائے ہیں، ان میں ایک قدر مشترک یہ رہی ہے کہ صارفین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پلاٹس کی خریداری اور فروخت کے عمل کو ہم مزید آسان بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پلاٹ فائنڈر رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے زمین کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ ہم وہ چیزیں بنارہے ہیں۔ جس سے اس کاروبار سے وابستہ لوگوں کے کام آسان ہوجائیں۔

اس موقع پر سینئر پراجیکٹ منیجر محمد وقاص نے میڈیا کے نمائندوں کے سامنے پلاٹ فائنڈر کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔

پلاٹ فائنڈر کی خصوصیات

٭ پلاٹ نمبر

٭پلاٹ کا پتہ اور نقشے پر لوکیشن

٭ رقبہ (5مرلہ، 10 مرلہ، ایک کنال وغیرہ)

٭پلاٹ کی قسم (کمرشل، رہائشی، انڈسٹریل)

٭پلاٹ کو اپنے کلائنٹس اور دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت

ذاتی پلاٹ کی کلیکشن کا بنانا اور اس کو محفوظ کرنا

٭اپنی ذاتی انونٹری کیلئے خریداروں کیلئے پلاٹس کو شارٹ لسٹ کرنا

اپنی کلیکشن کو کلائنٹس، فیملی یا دوستوں کے ساتھ شیئر کرنا

مزید : بزنس /رئیل سٹیٹ /علاقائی /پنجاب /لاہور