”کچھ آسٹریلین بلے باز یہ سوچ کر بہت خوش ہیں کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے اور۔۔۔“ رکی پونٹنگ بھی خاموش نہ رہ سکے

”کچھ آسٹریلین بلے باز یہ سوچ کر بہت خوش ہیں کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے ...
”کچھ آسٹریلین بلے باز یہ سوچ کر بہت خوش ہیں کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے اور۔۔۔“ رکی پونٹنگ بھی خاموش نہ رہ سکے

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کے باﺅلنگ اٹیک میں نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، عمران خان سینئر اور یاسر شاہ تو شامل ہیں تاہم محمد عباس کی عدم شمولیت پر سب ہی حیران رہ گئے حتیٰ کہ غیر ملکی کھلاڑیوں نے بھی اس معاملے پر سوال اٹھایا اور اب مایہ ناز سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھی ایسا انکشاف کر دیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔

رکی پونٹنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”آپ ذرا برسبین کی کنڈیشنز کو دیکھیں، یہ محمد عباس کیلئے ہوتیں۔ حتیٰ کہ کچھ آسٹریلوی بلے باز ایسے بھی ہیں جو یہ سوچ کر بہت خوش ہیں کہ محمد عباس نہیں کھیل رہے کیونکہ وہ شاہین شاہ آفریدی اور عمران خان سینئر پر محمد عباس سے کہیں زیادہ کنٹرول کر سکتے ہیں۔“

مزید : کھیل