انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ بننے والے جنرل معظم اعجاز کا حامد میر کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ بننے والے جنرل معظم اعجاز کا حامد میر کے ساتھ ...
انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ بننے والے جنرل معظم اعجاز کا حامد میر کے ساتھ کیا رشتہ ہے؟

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو انجینئرز کور کے کرنل کمانڈنٹ کے بیچ لگائے ہیں، سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ نئے کرنل کمانڈنٹ ان کے پرانے دوست ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرزسنٹر رسالپورکے دورے کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کرنل کمانڈنٹ انجینئرزکے بیجز لگائے گئے۔اس موقع پر سبکدوش ہونیوالے کرنل کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل جاویدمحمودبخاری ، بڑی تعداد میں حاضرسروس وریٹائرافسران اورشہداءکے خاندانوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے کرنل کمانڈنٹ کو بیچ لگانے کی تقریب کی ویڈیو شیئر کی تو اس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی تبصرہ کیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دی اور بتایا کہ وہ دونوں ہی کالج کے دنوں میں ایک ساتھ بہت کرکٹ کھیلا کرتے تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد