”عمران خان کوکچھ دیر بیٹھ کروزیرا عظم عمران خان سے بھی پوچھنا چاہئے“ ارشاد بھٹی کا مشورہ

”عمران خان کوکچھ دیر بیٹھ کروزیرا عظم عمران خان سے بھی پوچھنا چاہئے“ ارشاد ...
”عمران خان کوکچھ دیر بیٹھ کروزیرا عظم عمران خان سے بھی پوچھنا چاہئے“ ارشاد بھٹی کا مشورہ

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھ کوکہا تھا کہ میں بحیثیت وزیر اعظم نوازشریف ، بلاول اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید نہیں کروں گامگر پتہ نہیں میانوالی میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم کو کیا ہوگیا؟کچھ دیرکے لئے بیٹھ کر عمران خان کو وزیر اعظم عمران خان بھی پوچھنا چاہئے۔

جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشادبھٹی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھ کوکہا تھا کہ میں بحیثیت وزیر اعظم نوازشریف ، بلاول اور مولانا فضل الرحمان پر تنقید نہیں کروں گامگر پتہ نہیں میانوالی میں تقریر کرتے ہوئے وزیر اعظم کو آج کیاہوگیا کہ جنگل کا جنگل ہرا ہوگیا؟انہوں نے کہا کہ عمران خان 22سال سے یہی تقریر کررہے ہیں اور ایسے ہی لوگ ا ن کوپسند ہیں ۔

ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک سافٹ ویئر ہے جو وزیر اعظم کے اندر فٹ ہے ، وزیر اعظم نوازشریف کی صحت کے بارے میں شوکت خانم کے سربراہ یا یاسمین راشد سے بھی پوچھ سکتے ہیں لیکن کچھ دیرکے لئے بیٹھ کر عمران خان کو وزیر اعظم عمران خان بھی پوچھنا چاہئے ۔ وزیر اعظم کو ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہئے ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد