”ہمیں محمد عباس کی بہت ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔“ آسٹریلین بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یاسر شاہ بھی ’چیخ‘ اٹھے، محمد عباس کو میچ کیوں نہیں کھلایا گیا؟ ناقابل یقین انکشاف کر دیا

”ہمیں محمد عباس کی بہت ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔“ آسٹریلین بلے بازوں کی ...
”ہمیں محمد عباس کی بہت ضرورت محسوس ہو رہی ہے اور۔۔۔“ آسٹریلین بلے بازوں کی شاندار کارکردگی کے بعد یاسر شاہ بھی ’چیخ‘ اٹھے، محمد عباس کو میچ کیوں نہیں کھلایا گیا؟ ناقابل یقین انکشاف کر دیا

  



برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے اعتراف کیا ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کا باﺅلنگ اٹیک محمد عباس کی شدید کمی محسوس کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گابا ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر شاہ نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”ہاں! ہم محمد عباس کی کمی محسوس کر رہے ہیں جنہوں نے آسٹریلیا کیخلاف آخری مرتبہ کھیلی گئی سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد عباس کو نہ کھلانے کافیصلہ ٹیم نے مل کر کیا کیونکہ نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور عمران خان سینئر کھیل رہے ہیں۔“

یاسر شاہ نے نسیم شاہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”نسیم شاہ صرف 16 سال کا ہے اور تمام نظریں ہی اس پر تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے شائد دباﺅ لے لیا کیونکہ اس حقیقت کو نہیں جھٹلایا جا سکتا کہ وہ گابا کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف کھیل رہے ہیں۔“

مزید : کھیل