تجزیہ کار مظہر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کو” لائی لگ“ قرار دیدیا

تجزیہ کار مظہر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کو” لائی لگ“ قرار دیدیا
تجزیہ کار مظہر عباس نے وزیر اعظم عمران خان کو” لائی لگ“ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ وزیر اعظم کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کانوں کے بہت کچے ہیں، ان کو جو آدمی جاکر کوئی تصویر دکھلا دیتاہے ، وہ اس کو من وعن تسلیم کرلیتے ہیں بلکہ اس پر اظہار خیال بھی کرتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ جہاں وزیر اعظم تقریر کررہے تھے وہاں صوبائی وزیر صحت بھی بیٹھی ہوئی تھیں ، وہ ان کو اٹھا کر نواز شریف کے بارے میں پوچھ لیتے ، وزیر اعظم کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ کانوں کے بہت کچے ہیں۔ ان کو جو آدمی جاکر کوئی تصویر دکھلا دیتاہے ، وہ اس کو من وعن تسلیم کرلیتے ہیں بلکہ اس پر اظہار خیال بھی کرتے ہیں۔
مظہر عباس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بغیر کسی تصدیق کے اس قسم کی باتیں کررہے ہیں اور اگر نوازشریف کے متعلق یہ سب باتیں ٹھیک ہیں تو پھر صوبائی وزیر صحت اور ان تمام ڈاکٹرز کے خلاف ایکشن بنتاہے جنہوں نے کہا کہ نوازشریف شدید بیمار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم ان سب کو معطل کریں اور نیا ڈاکٹر ز کا بورڈ بنا کر لندن بھیج کرنوازشریف کا معائنہ کروالیں ۔ اگر یہ باتیں غلط ثابت ہوجائیں تو لاہور ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کرکے نواز شریف کو لندن سے واپس منگوالیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کو کہیں سے طاقت ملی ہے جس کی وجہ سے وہ ایسی باتیں کررہے ہیں اور اس کی وجہ مولانا فضل الرحمان کا اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو لاکر ناکام واپس جاناہے ۔