”یہ کہتے ہیں کہ محمد عباس کی رفتار کم ہو گئی ہے، ارے وہ تو۔۔۔“ وسیم اکرم نے ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

”یہ کہتے ہیں کہ محمد عباس کی رفتار کم ہو گئی ہے، ارے وہ تو۔۔۔“ وسیم اکرم نے ...
”یہ کہتے ہیں کہ محمد عباس کی رفتار کم ہو گئی ہے، ارے وہ تو۔۔۔“ وسیم اکرم نے ٹیم مینجمنٹ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ میں کینگروز نے پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 312 رنز بنا کر پاکستان کیخلاف 72 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم نے محمد عباس کو ٹیم میں نہ شامل کئے جانے پر ٹیم انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان سینئر کو صرف حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر محمد عباس کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ” وہ کہتے ہیں کہ محمد عباس کی رفتار کم ہو گئی ہے، لیکن وہ کم از کم 25 اوورز وکٹ ٹو وکٹ تو کروا دیتا۔ انہوں نے عمران خان سینئر کو حالیہ کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا لیکن انہوں نے وارم اپ میچ میں جو پانچ وکٹیں حاصل کیں وہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں گلابی گیند سے حاصل کی تھیں۔“

مزید : کھیل