یحییٰ خان کوملک پر مسلط کرنے کی سزا عمران خان کی صورت میں ملی ہے ، حفیظ اللہ نیازی کادعویٰ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ یحییٰ خان کومسلط کرنے سے لیکر پچا س سال تک ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیاگیا ،اس کی سزاکے طور پر اللہ تعالیٰ نے عمران خان کوملک پر مسلط کیا ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ جب قوموں کی بدبختی شروع ہوتی ہے تو پھر ایسے حکمران مسلط کردیئے جاتے ہیں ، یحییٰ خان کومسلط کرنے سے لیکر اس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا گیاہے وہ پچاس سال سے جاری ہے ۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ ہم اس ملک سے یہی کچھ کرتے رہے اور پچاس سال بعداللہ تعالیٰ نے عمران خان جیسے نا اہل شخص کو ملک پر مسلط کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بالکل عقل ودانش سے محروم ہیں، عمران خان حقائق پر سمجھوتہ کررہے ہیں۔ان کا کہناتھاکہ میانوالی میں عمران خان بالکل حواس باختہ نظر آرہے تھے ۔