انڈین ویب سیریز میں فحش کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران ایسی حالت ہوگئی کہ جان کا خطرہ پیدا ہوگیا

انڈین ویب سیریز میں فحش کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران ایسی ...
انڈین ویب سیریز میں فحش کردار ادا کرنے والی اداکارہ کی شوٹنگ کے دوران ایسی حالت ہوگئی کہ جان کا خطرہ پیدا ہوگیا

  



ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ گہنا وشسٹھ کو ویب سیریز کی شوٹنگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق اداکارہ گہنا ویب سیریز ’ گندی بات ‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ، وہ مسلسل 48 گھنٹے سے شوٹنگ کر رہی تھیں اور اس دوران انہوں نے نہ تو ریسٹ کی اور نہ ہی کھانا کھایا۔ سیٹ پر موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ گہنا نے لمبی شفٹ کے دوران کچھ انرجی ڈرنکس پیے اور شوگر کی ادویات کا استعمال کیا۔ طویل شفٹ میں کام کرنے کے باعث اداکارہ سیٹ پر ہی بیہوش ہو کرگر پڑیں جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے گہنا وشسٹھ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد آئی سی یو میں منتقل کردیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے جس کے باعث انہیں مصنوعی تنفس فراہم کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ گہنا وشسٹھ مختلف ویب سیریز میں انتہائی فحش کردار ادا کرچکی ہیں، انہوں نے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی بنا رکھی ہے جس پر وہ فحش حرکات کے ذریعے پیسے کماتی ہیں۔

مزید : تفریح