”نسیم شاہ مستقبل کا سپر سٹار ہے کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی نسیم شاہ کے مداح ہو گئے

”نسیم شاہ مستقبل کا سپر سٹار ہے کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی نسیم شاہ کے مداح ...
”نسیم شاہ مستقبل کا سپر سٹار ہے کیونکہ۔۔۔“ ڈیوڈ وارنر بھی نسیم شاہ کے مداح ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اس وقت نسیم شاہ کا شکار بنتے بنتے رہ گئے جب ان کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہو گئے تاہم وہ گیند نو بال قرار دیدی گئی۔
ڈیوڈ وارنر نے اس کے بعد انتہائی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 150 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ نسیم شاہ کی باﺅلنگ سے اس قدر متاثر ہوئے کہ انہیں مستقبل کا سپرسٹار قرار دیدیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نسیم شاہ بہت ’سکیڈی‘ ہیں اور ان کا ایکشن بھی بہت زبردست ہے لیکن انہیں اپنے ڈیبیو سے زیادہ مشکل ٹیسٹ میچ نہیں ملے گا۔“
ان کا کہنا تھا کہ ”گابا میں اتنی گرمی کے دوران باﺅلنگ کروانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ آپ ایسے کسی بھی فاسٹ باﺅلر سے پوچھ لیں جس نے یہاں باﺅلنگ کی ہو، وہ یہی کہے گا۔ نسیم شاہ نے پورا دن اپنی رفتار برقرار رکھی، یقینا کھیل کے آخری وقت میں وہ بوجھل ہوئے، لیکن انہوں نے اپنی قوت بحال کی، یقینا ان میں ایک سپرسٹار ہیں۔“

مزید :

کھیل -