’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر آیا تو ۔۔۔‘ خطرناک دعویٰ سامنے آگیا

’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر آیا تو ۔۔۔‘ خطرناک دعویٰ سامنے آگیا
’فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ میرٹ پر آیا تو ۔۔۔‘ خطرناک دعویٰ سامنے آگیا

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کےسربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نےکہاہےکہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کافیصلہ میرٹ پرآیا تو پی ٹی آئی کے ارکان پارلیمنٹ نااہل ہو جائیں گے،پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جلد از جلد کی جائے، تحریک انصاف کی تلاشی کا وقت ہو ا چاہتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھاکہ کیس میں تاخیر ملک کے لیے نقصان دہ ہے، الیکن کمیشن کو چاہیے کہ وہ اِس کیس کاجلد فیصلہ کرے، جس روز فیصلہ آئے گا تو پوری تحریک انصاف ختم ہو جائے گی، پی ٹی آئی نے درجنوں بے نامی اکا ؤنٹ کھول رکھے ہیں اور ان کی تفصیلات پیش نہیں کیں،پاکستان دشمن فنڈنگ بھی پی ٹی آئی کو ملتی رہی ہے،امریکا،یورپ،بھارت اورمشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی رہنماوں کےذاتی اکاونٹس میں پیسے آتے تھے،بیرون ملک سے پیسہ عمران خان کےاکاؤنٹ میں آتاتھا،اگلےمہینے چیف الیکشن کمشنرریٹائرہوجائیں گے،پی ٹی آئی کوشش کررہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیرموثرہوجائے۔

پروفیسرساجدمیر نےایک سوال کےجواب میں کہاکہ ہمارے ریاستی نظام کےبگاڑ کی بنیادی وجہ اداروں کی عدم فعالیت اورسیاسی مداخلت ہے،ریاستی نظام داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پرسنگین نوعیت پرمبنی مسائل کی نشاندہی کررہا ہے،المیہ یہ ہےکہ اِس کااِدراک حکومت اوراداروں کونہیں ہے،اِن کے سامنے صرف طاقت کی لڑائی ہے او راس لڑائی میں نتائج کی کوئی پرواہ نہیں ہے،اِداروں کے درمیان ٹکراؤ کی کہانی نئی نہیں،جب بھی اس ملک میں سیاسی عدم استحکام ہوا یا سیاسی نظام کی بساط کو لپیٹا گیا تو اس کے پیچھے سیاسی اور ریاستی ادراوں کے درمیان ٹکراؤ تھا او راس کے نتیجے میں ملک میں جمہوری تسلسل بھی جاری نہیں رہ سکا ،مختلف اداروں میں ٹکراؤ کی پالیسی ملک کے مفاد میں نہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور