پی سی بی کا اہم ترین عہدیدار مستعفی ہو گیا، کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

پی سی بی کا اہم ترین عہدیدار مستعفی ہو گیا، کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی
پی سی بی کا اہم ترین عہدیدار مستعفی ہو گیا، کرکٹ مداحوں کیلئے بڑی خبر آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم (پی سی بی) کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان سے اختلافات کے باعث مستعفی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان وسیع تر اختیارات کے مالک ہیں اور اسی بات پر چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور وسیم خان کے درمیان اختلافات چل رہے تھے۔ اس صورتحال میں سبحان احمد نومبر کے اوائل میں ہی رخصت پر چلے گئے اور بالآخر نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے استعفیٰ دیدیا۔

یاد رہے کہ پی سی بی میں بطور ایم ڈی اور پھر سی ای او چارج سنبھالنے کے بعد وسیم خان مسلسل اصرار کرتے رہے ہیں کہ ان کا اور سبحان احمد کا اپنا دائرہ کار ہے اور اختیارات کی جنگ کا کوئی خدشہ نہیں تاہم بعد ازاں صورتحال مختلف نظر آئی۔

مزید : کھیل