سینیٹر فیصل جاوید نے نواز شریف کی صحت یابی اوروطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

سینیٹر فیصل جاوید نے نواز شریف کی صحت یابی اوروطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ ...
سینیٹر فیصل جاوید نے نواز شریف کی صحت یابی اوروطن واپسی سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ نواز شریف جس رفتار سے صحت یاب ہورہے ہیں تو وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر ملک کے اندر ہو نگے ۔

جیو نیوز کے پروگرام ”نیاپاکستان “میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاویدنے کہا کہ نواز شریف جس رفتار سے صحت یاب ہورہے ہیں تو وہ بہت جلد صحت یاب ہوکر ملک کے اندر ہو نگے ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی رپورٹس بڑی گھمبیر نظر آرہی تھیں لیکن جب وہ باہر گئے تو ان کی صحت پر بڑا خوشگوار اثر پڑاہے کیونکہ جب ماحول تبدیل کیاجاتاہے تو اس وقت مریض کی صحت پر اچھا اثر پڑتاہے ۔

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے جو پہلے کہاوہی میانوالی میں کہاہے ، نوازشریف جب جارہے تھے تو وہ بہت بہتر دکھائی دیئے اور یہ کسی بھی مریض کے ساتھ ہوسکتاہے ۔ماحول کی جب بھی تبدیلی ہوتی ہے تو مریض کو لگتاہے کہ وہ ایک اچھی جگہ جارہاہے تو اس کا ایک نفسیاتی اثر پڑتاہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی رپورٹس کودیکھنا چاہئے اور اس حوالے سے وزیر اعظم نے جو کچھ کہاہے ،وہ بالکل ٹھیک کہا ہے ۔

مزید : قومی