تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پیمانہ ایک سا رکھا جائے ، رہنما تحریک انصاف کا گلہ

تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پیمانہ ایک سا رکھا جائے ، رہنما تحریک انصاف کا گلہ
تمام سیاسی جماعتوں کیلئے پیمانہ ایک سا رکھا جائے ، رہنما تحریک انصاف کا گلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے رہنمافرخ حبیب نے کہاہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں کوئی تاخیری حربہ استعمال نہیں کیا گیا، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ پیمانہ سب جماعتوں کیلئے ایک رکھیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان“میں گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ تین سال سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کا کیس بھی الیکشن کمیشن کے سامنے ہے ، میراسادہ سا مطالبہ تھا کہ اگر تحریک انصاف کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنی ہے تو پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے کیس کو بھی دیکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام ڈیٹا جمع کروایاہے لیکن ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے تو منی ٹریل اور ڈونرز کاڈیٹا بھی جمع نہیں کروایا ۔
فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جب فارن فنڈنگ کا کیس دائر کیا گیا تو اس وقت عمران خان وزیر اعظم نہیں تھے لیکن ہم بھاگنے والے نہیں ہیں۔ہم اپنے احتساب سے کبھی نہیں بھاگے ،ہم نے فارن فنڈنگ کیس میں کوئی تاخیر ی حربہ استعمال نہیں کیا ، ہم تو یہ کہتے ہیں کہ پیمانہ سب جماعتوں کیلئے ایک رکھاجائے۔

مزید :

قومی -