گھر میں اکیلی لڑکی کو پڑوسی اٹھا کر لے گیا، زیادتی کے بعد آگ لگادی

گھر میں اکیلی لڑکی کو پڑوسی اٹھا کر لے گیا، زیادتی کے بعد آگ لگادی
گھر میں اکیلی لڑکی کو پڑوسی اٹھا کر لے گیا، زیادتی کے بعد آگ لگادی

  



لکھنو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک ملزم نے نوجوان لڑکی کی آبرو ریزی کرنے کے بعد اس کو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ اتر پردیش کے ضلع سمبھل کے تھانے نخاسہ کی حدود میں پیش آیا جہاں ایک نوجوان لڑکی گھر میں اکیلی تھی۔ لڑکی کو اکیلا دیکھ کر اس کا پڑوسی اسے گھر سے اٹھا کر باہر لے گیا اور اس کی آبرو ریزی کرنے کے بعد اس پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگادی۔

آگ لگنے کے باعث متاثرہ لڑکی بری طرح جھلس گئی ہے اور اس کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ متاثرہ کو پہلے تو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تاہم اس کی حالت کو دیکھتے ہوئے اسے نئی دہلی منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس نے زیادتی کرکے لڑکی کو آگ لگانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید : جرم و انصاف