”وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا لیکن۔۔۔“تجزیہ کار ایاز امیر نے نوازشریف کی روانگی سے متعلق حقائق بیان کردیے

”وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا لیکن۔۔۔“تجزیہ کار ایاز امیر نے ...
”وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نہیں چھوڑوں گا لیکن۔۔۔“تجزیہ کار ایاز امیر نے نوازشریف کی روانگی سے متعلق حقائق بیان کردیے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں نہیں چھوڑوں گا لیکن سزایافتہ مجرم تو ایک غیر ملکی جہاز پر بیٹھ کر چلے گئے ، اب وہ جو جہاز پر چڑھ کر جارہے ہیں ، ان کی زندگی میں پہلی بار نہیں ہوا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ کئی لوگ نواز شریف کو چیئر مین ماﺅ سے بڑا لیڈر سمجھتے ہیں اور کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ خلافت راشدہ کے بعد اگر کوئی لیڈر ہے تو عمران خان ہیں لیکن ان دنوں حکومت کا کھوکھلا پن سامنے آرہاہے ۔

ایاز امیر کا کہناتھاکہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ میں نہیں چھوڑوں گا لیکن سزایافتہ مجرم تو ایک غیر ملکی جہاز پر بیٹھ کر چلے گئے ، اب وہ جو جہاز پر چڑھ کر جارہے ہیں ، ان کی زندگی میں یہ پہلی بار نہیں ہوا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان لاکھ کہیں کہ انسانی ہمدردی لیکن اگر سب کچھ انسانی ہمدردی پر ہو تو پاکستان کی ساری جیلیں خالی ہوجائیں ، یہ کچھ ٹھیک نہیں لگ رہاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور