نواز شریف کی سیاست کوعمران خان زندہ رکھیں گے، سینئرصحافی سلمان کا دلچسپ تجزیہ

نواز شریف کی سیاست کوعمران خان زندہ رکھیں گے، سینئرصحافی سلمان کا دلچسپ ...
نواز شریف کی سیاست کوعمران خان زندہ رکھیں گے، سینئرصحافی سلمان کا دلچسپ تجزیہ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کارسلمان غنی نے کہاہے کہ نواز شریف دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لیکن عمران خان اور تحریک انصاف نواز شریف کی سیاست کوختم نہیں ہونے دیں گے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہا کہ عمران خان نے جس بیماری کا ذکر کیاہے ، اس بیماری کو اتناخودنواز شریف نے اپنے اوپر سوار نہیں کیا جتنا ہمارے منتخب وزیر اعظم اپنے اوپر سوار کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مجھے ابھی اپوزیشن کی کوئی ایسی سرگرمی نظر نہیں آرہی جس کا مقصد حکومت کو ہٹاناہولیکن عمران خان کی بولی سے ظاہر ہوتاہے کہ ان کی حکومت میں کہیں نہ کہیں کچھ گڑ بڑ ہے ۔

سلمان غنی کا کہناتھا کہ نواز شریف دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائیں لیکن عمران خان اور تحریک انصاف نواز شریف کی سیاست کوختم نہیں ہونے دیں گے ۔ عمران خان جس طرح اپوزیشن کو ٹارگٹ کررہے ہیں ۔ اس سے لوگ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ اپوزیشن کی کونسی سے چیزہے جو حکومت کو کھٹک رہی ہے ۔سلمان غنی نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کا جتنا کچومر اس حکومت نے نکالاہے ، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور