سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدہ دینے کی تیاریاں کرلی گئیں

سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدہ دینے کی تیاریاں کرلی ...
سابق ڈی جی آئی ایس پی آرعاصم سلیم باجوہ کو اہم ترین عہدہ دینے کی تیاریاں کرلی گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنانے کی تجویزدی گئی ہے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کو بھجوادی گئی ہے، وفاقی کابینہ آئندہ اجلاس میں ان کی تعیناتی کا جائزہ لے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ان کی تعیناتی کی حتمی منظوری دیں گے، اگر انہوں نے منظوری دی تو عاصم سلیم باجوہ کو سی پیک اتھارٹی کا سربراہ بنادیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ حال ہی میں پاک فوج سے ریٹائر ہوئے ہیں۔ ریٹائرمنٹ کے وقت وہ کمانڈر سدرن کمانڈ کے عہدے پر تعینات تھے، اس سے قبل وہ 4 سال تک ڈی جی آئی ایس پی آر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔

مزید : اہم خبریں /قومی