جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے پر وزیر اعظم عمران خان کا طنز، لیکن دراصل نواز شریف کو ایئر ایمبولینس پر کس طرح چڑھایا گیا؟ حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے پر وزیر اعظم عمران خان کا طنز، لیکن دراصل نواز شریف کو ...
جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے پر وزیر اعظم عمران خان کا طنز، لیکن دراصل نواز شریف کو ایئر ایمبولینس پر کس طرح چڑھایا گیا؟ حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نواز شریف کو لفٹر کے ذریعے ایئر ایمبولینس میں سوار کرایا گیا۔ اس معاملے کی تصدیق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایئر ایمبولینس میں لفٹر کے ذریعے اٹھا کر سوار کیا جارہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے مطابق  وزیر اعظم کہتے ہیں کہ نوازشریف کو سیڑھیاں چڑھتے دیکھا لیکن نوازشریف کو لفٹرکے ذریعے جہاز میں بٹھایاگیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا وزیر اعظم عمران خان  کو شوکت خانم کے ڈاکٹرزاور صوبائی وزیر صحت یاسمین راشدنے بھی دھوکادیاہے؟

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان مسلسل میڈیاکوباخبررکھتے ہیں مگرلگتا ہے وزیراعظم بہت لاعلم ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں