پشاور بی آر ٹی منصوبہ، نئی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی

پشاور بی آر ٹی منصوبہ، نئی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی
پشاور بی آر ٹی منصوبہ، نئی ڈیڈ لائن سامنے آ گئی

  



پشاور(صباح نیوز)پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی)منصوبے کی ایک اور ڈیڈلائن سامنے آ گئی، کنٹریکٹر نےحکومت کو مارچ 2020 تک منصوبہ مکمل ہونے کی تاریخ دے دی,پشاور بی آرٹی رواں سال بھی مکمل نہیں ہوسکے گا، صوبائی حکومت کی دی ہوئی ایک اور ڈیڈلائن گزرجانے کے خدشات پید ا ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کےمطابق بی آرٹی کے30بس سٹیشنوں پرکام مکمل نہیں ہواجبکہ14بس سٹیشنوں پرجنوری کےآخرمیں کام مکمل ہوگا۔منصوبے کے کنٹریکٹر نے اگلےسال مارچ میں کام مکمل ہونے کی نئی تاریخ دی ہے،صوبائی حکومت نےدسمبر 2019میں منصوبہ مکمل ہونےکی چھٹی ڈیڈلائن دی تھی۔دوسری جانب ڈی جی پی ڈی اےمحمدعزیز نےکہاہےکہ منصوبے کورواں مالی سال(2019-20)کےاندر ہی مکمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے 30 بس سٹیشنوں پر کام مکمل نہیں ہوا، چمکنی سے امن چوک تک16سٹیشنوں پر90فیصد کام مکمل ہے،ان پردسمبر کےآخر تک کام مکمل ہوگا جبکہ امن چوک سے حیات آباد تک کے 14سٹیشنوں پر85فیصد کام مکمل کیا جاچکا ہے،ان پر کام جنوری کے آخرمیں مکمل ہوجائے گا۔ذرائع کے مطابق بی آر ٹی کے لیے 3ڈپوز پربھی کام مکمل نہیں کیاجاسکتا،حیات آباد بس ڈپو پر10فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا گیاجبکہ حیات آباد سے کارخانو مارکیٹ تک اضافی روٹ پر بھی کام مکمل نہیں کیا جاسکا ہے، ان روٹس پر کام جنوری کے آخر میں مکمل کیا جاسکتا ہے۔

منصوبے کے ڈی جی پی ڈی اے محمد عزیز نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبے پر کام رواں مالی سال کے اندر مکمل کرلیں گے، ایشائی ترقیاتی بینک کے ساتھ جو لون ایگریمنٹ کیا گیا ہے، اس کے تحت منصوبہ جون 2021میں مکمل ہونا ہے اور بینک سے کیے گئے معاہدے کے تحت کام کی رفتار بہت تیز ہے۔انہوں نے کہا کہ بی آر ٹی عوام کیلئے حکومت کا بہترین تحفہ ہے جس میں خصوصی افراد کے سوار ہونے کے لیے ریمپ جبکہ شہریوں کے لیے سائیکل ٹریک اور تینوں ڈپوز پر پارک اینڈ رائیڈ کی سہولت ہوگی۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /پشاور