نیازی صاحب خدا بننے کی کوشش نہ کریں،سیلیکٹڈ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں:سردار ایاز صادق

نیازی صاحب خدا بننے کی کوشش نہ کریں،سیلیکٹڈ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر ...
 نیازی صاحب خدا بننے کی کوشش نہ کریں،سیلیکٹڈ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں:سردار ایاز صادق

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ نیازی صاحب خدا بننے کی کوشش نہ کریں،متحدہ اپوزیشن میں دراڑ ڈالنے کی بہت کوشش ہوئی لیکن اپوزیشن متحداور توڑنے کی ہر سازش ناکام بنا چکی ہے،اگر حکمراں یہ سوچتے ہیں کہ اپوزیشن رہنماؤں کوجیلوں میں ڈال کر ہمارے حوصلوں کو توڑ دیں گے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،سیلیکٹڈ وزیراعظم استعفیٰ دیں اور گھر جائیں،کارکن انتخابات کی تیاری کرلیں،آئندہ سال کےشروع میں انتخابات ہونے ہیں۔

نجی ٹی وی کےمطابق لاہورمیںمتحدہ اپوزیشن کےاحتجاجی مظاہرے سےخطاب کرتےہوئےسردار ایاز صادق نےکہا کہ پرسوں عمران نیازی نے کہا کہ اُنہوں نے نواز شریف پر رحم کھایا تو میں اِنہیں بتادوں کہ رحم صرف اللہ تعالیٰ کی ذات کھا سکتی ہے، نیازی صاحب! خدا بننے کی کوشش نہ کریں،یہ اللہ تعالی کے فیصلے ہیں آپ کے نہیں،آپ کون ہوتے ہیں چھوڑنے والے؟ ابھی تک نواز شریف کے خلاف ایک روپے کی بدعنوانی ثابت نہیں ہوئی ہے۔سردار ایاز صادق نے کہا کہ 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے غریبوں کے گھر گرا دیے جب کہ اپنا گھر ریگو لرائز کرالیا،عمران نیازی نےکشمیرکاسوداکیااورباہرجاکر عالمی لیڈراُن سے ملے تک نہیں،آپ نےاداروں کی بدنامی کی ہے،اِس وقت بےروزگاری ومہنگائی عروج پرہے اورلاکھوں لوگوں کی ملازمتیں چلی گئی ہیں،اگریہی حالات برقرار رہے تو مزید نوکریاں چلی جائیں گی۔

اُنہوں ںے کہا کہ آج کے احتجاجی مظاہرے کا فیصلہ رہبر کمیٹی نے کیا تھا اور متحدہ اپوزیشن آئندہ مزید ایسے جلسے و جلوس کرے گی،2014 میں ایک دھرنی ہوئی تھی جس میں رات میں گانا بجانا ہوتا تھا ور پھر لوگ گھر چلے جاتے تھے،مولانا فضل الرحمن نے کراچی سے اسلام آباد تک تاریخی لانگ مارچ کیا اور پھر اسلام آباد میں دھرنا دیا جو نظم و ضبط کے لحاظ سے مثالی تھا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور