بیروزگارمولانابرادران کروڑوں کی جائیداداورگاڑیوں کے مالک ہیں،علی امین گنڈا پور

بیروزگارمولانابرادران کروڑوں کی جائیداداورگاڑیوں کے مالک ہیں،علی امین ...
بیروزگارمولانابرادران کروڑوں کی جائیداداورگاڑیوں کے مالک ہیں،علی امین گنڈا پور

  



ڈی آئی خان(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ بیروزگارمولانابرادران کروڑوں کی جائیداداورگاڑیوں کے مالک ہیں، حلوہ کھانے والے دھرنانہیں دے سکتے ۔

نجی نیوز چینل کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بیروزگار مولانابرادران کروڑوں کی جائیداداورگاڑیوں کے مالک ہیں۔ہم کرپشن کے خاتمے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق حکمرانوں نے ملک کوکھوکھلا کیا۔حلوہ کھانے والے دھرنا نہیں دے سکتے ۔ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیں گے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ باپ جس اسمبلی کوجعلی کہتاہے بیٹا اس میں بیٹھا ہے۔ہماری حکومت بغیر ڈیزل کے چلے گی۔

مزید : قومی