پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور گالم گلوچ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور ...
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور گالم گلوچ

  



لاہور(صباح نیوز)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا  اور بات  اور گالم گلوچ تک جا پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شورشرابے کی نذر ہوگیا، دھرنے سے شروع ہونے والی بحث ٹماٹر اور مجرے سے ہوتی ہوئی گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔

لیگی رکن ملک وحید اور پی ٹی آئی کے فیاض الحسن چوہان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ہوئی۔ارکان کے درمیان تلخی بڑھی تو معاملہ گالم گلوچ تک پہنچ گیا،سپیکر نے اراکین کے الفاظ کارروائی سے حذف کروادئیے۔تحریک انصاف کے فیاض الحسن چوہان نے ایوان سے معافی مانگی تو پیپلزپارٹی کے سید حسن مرتضی نے کہا کہ میں بھی مراد سعید سے متعلق اپنے الفاظ پر معافی مانگ لیتا ہوں۔ رکن اسمبلی سردار دوست مزاری نے کہا کہ ایوان میں گالیاں دی جارہی ہیں، یہ بہت نامناسب بات ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور