محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دیکر فائٹ جیت لی

محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دیکر فائٹ جیت لی
محمد وسیم نے میکسیکن باکسر کو شکست دیکر فائٹ جیت لی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپیز کو شکست دیکر دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر محمد وسیم نے میکسیکن باکسر گینگان لوپیز کو شکست دیکر دبئی میں ہونے والی فائٹ جیت لی ۔ ریفری نے 8ویں راﺅنڈ میں محمد وسیم کو فاتح قراردیا ۔

محمد وسیم آٹھوں راﺅنڈ میںاپنے حریف پر حاوی رہے ۔ ریفریز نے متفقہ طور پر محمد وسیم کو فاتح قراردیا ۔ محمد وسیم کے پروفیشنل کیریئر کی یہ دسویں فتح ہے ۔باکسر عامر خان بھی اس موقع پر محمد وسیم کاحوصلہ بڑھانے کیلئے موقع پر موجود تھے ۔پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کرسپرفلائی ویٹ کیٹیگری میں ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ 8 راونڈزپرمشتمل میچ میں محمدوسیم کو75کے مقابلے میں 77پوائنٹس سے فتح ملی ۔

مزید : اہم خبریں /کھیل