سانحہ ماڈل ٹاؤن،متاثرین نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

سانحہ ماڈل ٹاؤن،متاثرین نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست ...
سانحہ ماڈل ٹاؤن،متاثرین نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین نے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد نئی جے آئی ٹی نے تحقیقات تقریبا مکمل کر لی ہیں۔ درخواست گزاروں کے75 جبکہ ملزمان کی جانب سے ڈیڑھ سو گواہان کے بیانات بھی قلمبند ہوچکے۔درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے عبوری حکم کے بعد جے آئی ٹی نے اچانک کام روک دیا ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ کے بغیر کیس کا فیصلہ کیا گیا تو سانحہ کے متاثرین کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔واضح رہے کہ 2014میں ماڈل ٹاؤن لاہور میں ڈاکٹر طاہر القادری کے  گھر اور منہاج القران کے دفاتر کے سامنے لگی رکاوٹوں کو ہٹانےکیلئے پنجاب حکومت نے آپریشن شروع کیا جس پر پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں  اور پنجاب پولیس کے مابین جھڑبیں ہوئی جس میں عوامی تحریک کے 14 کارکنان جاں بحق اور متعدد زخمی  ہوگئے تھے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد