کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں:صدر ڈاکٹرعارف علوی

کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں:صدر ...
کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُن کے شکرگزار ہیں:صدر ڈاکٹرعارف علوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پراُنکےشکرگزار ہیں،مودی سرکارمقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ایران اورپاکستان کےمابین دوستانہ اوربرادرانہ تعلقات ہیں،ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاشوں کو سراہا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد