حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی

حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی
 حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی اٹھالی

  



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے اسلحہ لائسنس کے اجرا پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نےاسلحہ لائسنس کےاِجراپرعائدپابندی اٹھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔محکمہ داخلہ کےنوٹیفکیشن کےمطابق غیرممنوعہ بورکےکمپیوٹرائزڈ  اسلحہ لائسنس کا اجرا کیا جائے گا۔سندھ آرمز لائسنس ایکٹ کے تحت ہر ماہ مقررہ کوٹے کے تحت اسلحہ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔یاد رہےکہ چندماہ قبل وفاقی حکومت نےاسلحہ لائسنس کےاجراء پرعائدپابندی ختم کرتےہوئےاِس سلسلہ میں چاروں صوبائی حکومتوں کو بھی آگاہ کر دیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ وزراء، اعلی حکام، اعلی افسران ، حساس اداروں کےافسران اور ضرورتمند شہریوں کوہی اسلحہ لائسنس مل سکے گا۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی