عمران نیازی نے میانوالی کے جلسے میں این آر او کا اعتراف کرلیا: حافظ حسین احمد

عمران نیازی نے میانوالی کے جلسے میں این آر او کا اعتراف کرلیا: حافظ حسین احمد
عمران نیازی نے میانوالی کے جلسے میں این آر او کا اعتراف کرلیا: حافظ حسین احمد

  



کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی ترجمان اورسینئر سیاستدان حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ میانوالی کے جلسہ میں ''میاں'' اور ''آزادی مارچ'' عمران نیازی کے ذہن پر سوار رہے، میاں نواز شریف کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیکر عمران نیازی نے قطرکے جہاز کے ذریعے میاں نواز شریف کی روانگی کو این آر او قرار دیا۔

اپنی رہائشگاہ پر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالحق ہاشمی اور دیگر وفود سے گفتگو کرتےہوئےحافظ حسین احمد نےکہا کہ عمران نیازی کے میانوالی کے خطاب میں این آر او کے اعتراف کے بعد یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ این آر او ’نکے‘ نے نہیں بلکہ کسی اور نے دیا ہے اور اِس کا اعتراف شیخ رشید کے اِس بیان کہ'' نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ کے ذریعہ دباؤ ڈال کر این آر او کروایا اور اس میں قطر نے اِس بار خط کے بجائے جرمانہ اور طیارہ فراہم کیا،اسی وجہ سے پندرہ ماہ میں عمران نیازی فرسٹیشن اور مایوسی کا شکار رہے اور کچھ یقین دہانیوں کے بعد 2روزہ ’’روحانی دھرنا‘‘ کا خاتمہ ممکن ہوسکا۔اُنہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے بقول نواز شریف کی لندن واپسی این آر او تھا لیکن این آر او کو عمران نیازی نے عدلیہ کے سر ڈالنے کی کوشش کی مگر نیازی کا یہ داؤ الٹا پڑا اور اب میانوالی میں اس دھبہ کو قطر اور بیماری کو ڈرامہ قرار دیکر اپنے ’’میگا یوٹرن‘‘ کو چھپانے کی کوشش کی۔

مزید : علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ