لاہورمیں سموگ کے اثرات پرعالمی اداروں کا بھی اظہارتشویش

لاہورمیں سموگ کے اثرات پرعالمی اداروں کا بھی اظہارتشویش
لاہورمیں سموگ کے اثرات پرعالمی اداروں کا بھی اظہارتشویش

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورمیں سموگ کے اَثرات پرعالمی اِداروں کا بھی اظہارتشویش، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی لاہورمیں سموگ کے پیش نظر لاہوریوں کو محتاط رہنے کی ہدایات کی ہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا نے لاہور کو آلودہ قرار دے دیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پرلاہورمیں سموگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ میں لاہور کا  ایئرکوالٹی انڈکس کا ڈیٹا بھی شیئر کیا گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈکس پر478 کی شرح دکھائی گئی ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سموگ سے معمولات زندگی متاثراور تعلیمی ادارے بند کیے جا رہے ہیں۔

دوسری طرف ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کے رکن عامر خان ایڈووکیٹ کا کہناتھا کہ ہم تمام ممبرز کے بھرپور اصرار اور ہماری آواز پر لبیک کہتے ہوئےایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس خطرناک مسُلے پر سوئی ہوئی حکومت کو جگانے کی ایک کوشش کی ہے جس پر ہم اُن کے شکر گذار ہیں۔یاد رہے کہ مانچسٹر میں مقیم معروف پاکستانی وکیل اور ایمنسٹی انٹرنیشنل برطانیہ کےرکن عامر خان ایڈووکیٹ سموگ جیسی خطرناک بیماری کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہے تھے اور اِنہیں کی کمپئین کے نتیجے میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس حساس  مسئلے پر آواز بلند کی ہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور