ڈارک ویب کے کارندے سہیل ایاز کے ہاتھوں بدفعلی کاشکاربچہ دوبارہ اغوا کے بعد بازیاب

ڈارک ویب کے کارندے سہیل ایاز کے ہاتھوں بدفعلی کاشکاربچہ دوبارہ اغوا کے بعد ...
ڈارک ویب کے کارندے سہیل ایاز کے ہاتھوں بدفعلی کاشکاربچہ دوبارہ اغوا کے بعد بازیاب

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈ ارک ویب کے انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں بدفعلی کاشکار ہونے والا بچہ بازیاب کروالیاگیا۔

نجی نیوز چینل کے مطابق ڈارک ویب کے انٹرنیشنل گروہ کے سرغنہ کے ہاتھوں بدفعلی کاشکار ہونے والا بچہ بازیاب کروالیاگیا۔پولیس کے مطابق بچہ پیر ودھائی سے بر آمد ہوا ہے ۔

واضح رہے کہ ڈارک ویب کے پاکستان میں گرفتار سرغنہ سہیل ایاز کے ہاتھوں اغوااور زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کو بازیابی کے بعد اسلام آباد سے دوبارہ اغوا کرلیا گیا تھا۔ بچے کے دوبارہ اغوا کا مقدمہ تھانہ کھنہ اسلام آباد میں درج کیا گیا جس میں کہا گیا کہ 11 سالہ بچے عدیل خان کو سہیل ایاز کے ساتھیوں یونس وغیرہ نے اغوا کیا ہے۔

راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچہ ملزم سہیل ایاز کے خلاف مرکزی گواہ بھی ہے جب کہ متاثرہ بچے کے اغواکے باعث سہیل ایاز کیس کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل راولپنڈی پولیس نے تھانہ روات کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بچوں سے زیادتی کی براہ راست ویڈیوز نشر کرنے والے بین الاقوامی ڈارک ویب کے سرغنہ سہیل ایاز کو گرفتار کیا تھا۔

مزید : قومی