حکمران کورونا سے زیادہ خطرناک،پشاور جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،رانا ثناء اللہ بھی ڈٹ گئے

حکمران کورونا سے زیادہ خطرناک،پشاور جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،رانا ثناء اللہ ...
حکمران کورونا سے زیادہ خطرناک،پشاور جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،رانا ثناء اللہ بھی ڈٹ گئے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور سابق صوبائی وزیر قانون  رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پشاور کا جلسہ پوری طاقت سےہوگا،حکمران کورونا سے زیادہ خطرناک ہیں،کورونا 2فیصد جبکہ حکمران 100فیصد خطرناک ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نون لیگی رہنما رانا ثناء اللہ خان کا کہنا تھا کہ پشاور میں  پی ڈی ایم کا جلسہ پوری طاقت سے ہوگا،جلد ہی عمران حکومت کا خاتمہ ہوگا، نواز شریف لندن میں علاج کے ساتھ ساتھ عمران حکومت کے خاتمہ اور عوام کی ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ حکومت کے خاتمہ کا اعلان کر چکی ہے،پشاور جلسہ میں عوام کا ہجوم عمران کے خلاف ووٹ دے گا کہ ان حکمرانوں کو چلتا کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اجازت نہیں مانگ رہے جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں، میری بات یاد رکھیں کہ کورونا میں خطرہ دو فیصد ہے جبکہ حکومتی کورونا میں سو فیصد خطرہ ہے

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -