آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ،جلد اختلافات ہوں گے ،عثمان ڈار کا دعویٰ

آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ،جلد اختلافات ہوں ...
آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ،جلد اختلافات ہوں گے ،عثمان ڈار کا دعویٰ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئر عثمان ڈار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ،جلد اختلافات ہوں گے ، نواز شریف کا بیانیہ را اور موساد کا بیانیہ ہے۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ اپنے اپنے بیانیہ پر کھڑے ہیں، ان میں اختلافات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف کے نظریات اور بیانیہ میں واضح فرق ہے، جلد ان میں اختلافات ہونگے۔ اقتدار کیلئے سب اکٹھے ہیں ان کے راستے اور منزلیں الگ الگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جلد عوام میں بے نقاب ہوگی، وزیراعظم ان چوروں کے ساتھ کبھی ڈیل نہیں کریں گے، پی پی پی اور ن لیگ اپنے جرائم کے کیسز ختم کرانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن میں پی ٹی آئی واضح اکثریت حاصل کرے گی، ن لیگ اور پی پی پی کا سینیٹ سے صفایا ہوگا، کشمیر کے الیکشن میں کشمیری عوام ہمارے ساتھ ہونگے اور ہم حکومت بنائیں گے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -