جعلی مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس افسر کو سزائے موت

جعلی مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس افسر کو سزائے موت
جعلی مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے پولیس افسر کو سزائے موت
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ایک جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کو قتل کرنے والے اے ایس آئی کو سزائے موت سنادی گئی۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے جعلی مقابلے میں نوجوان مقصود کو قتل کرنے والے اے ایس آئی طارق کو سزائے موت سنادی۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ مجرم مقتول کے اہلخانہ کو 2 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے گا۔ عدالت نے شریک ملزمان پولیس اہلکار عبدالوحید، شوکت علی اور اکبر خان کو بری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ 20 جنوری 2018 کو پولیس نے ایک رکشے پر فائرنگ کرکے مقصود کو قتل کیا تھا۔ بعد ازاں پولیس نے موقف اپنایا کہ مقتول اور اس کے ساتھی لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے 2 بار موقف تبدیل کیے جس کے بعد مقصود کے اہلخانہ نے پولیس کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔