مہا چور،جعلی بیمار،مودی کےیارنےملکی اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت دیا :اعجاز چوہدری

مہا چور،جعلی بیمار،مودی کےیارنےملکی اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت ...
 مہا چور،جعلی بیمار،مودی کےیارنےملکی اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت دیا :اعجاز چوہدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمد چوہدر ی نےکہاہےکہ پی ڈی ایم کی ناکام تحریک کرپٹ ٹولے کے فوٹو سیشن کے سوا کچھ نہیں،آل کرپٹ ٹولے کی حقیقت سے قوم باخوبی واقف ہے، مہا چور،جعلی بیمار،مودی کےیارنےملکی اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت دیا ہے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجازاحمد چوہدر ی نے اپوزیشن اتحاد کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام پی ڈی ایم کے چوروں کے چہروں کو اچھی طرح پہنچاتی ہے،کرپٹ ٹولہ پاکستان کے دفاع کی بجائے اپنی ذات اور خاندانوں کا دفاع کرنے میں لگاہوا ہے،آل کرپٹ ٹولے کی حقیقت سے قوم باخوبی واقف ہے، مہا چور، جعلی بیمار، مودی کے یار ملک اداروں کوبُرا بھلاکہ کر ملک دشمنی ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈ ی ایم جلسوں کی آڑ میں عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلے، پی ڈی ایم کی قیادت اپنی چوری بچانے کے لئے ملک دشمن راستے پر چل پڑی ہے جو قابل مذمت ہے،تحریک انصاف کی حکومت ملکی سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گی، پاکستان کے دشمنوں کے عزائم قوم خاک میں ملا دے گی،تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ ملکی مفاد کو ترجیح دی ہے، پاکستان میں پہلی بار پی ٹی آئی کی حکومت خزانے کو بھرنے میں لگی ہوئی ہے،ماضی کی حکومتوں نے صرف اپنی تجوریاں بھری ہیں،عوام کی زندگیوں میں بہتری لانا پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔