جی 20 کی افتتاحی تقریب، سعودی فضائیہ اور السعودیہ کا ائیرشو، مثالی فضائی کرتب دکھائے

جی 20 کی افتتاحی تقریب، سعودی فضائیہ اور السعودیہ کا ائیرشو، مثالی فضائی کرتب ...
جی 20 کی افتتاحی تقریب، سعودی فضائیہ اور السعودیہ کا ائیرشو، مثالی فضائی کرتب دکھائے

  

     ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن)جی 20 ورچوئل سربراہ کانفرنس کے آغاز پر شاہی فضائیہ اور مملکت کی قومی ائیر لائن السعودیہ  نے ائیر شو پیش کیا ،اس سال گروپ کی سربراہی سعودی عرب کررہا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے جی 20 کا اجلاس سعودی عرب کے درالحکومت ریاض میں آن لائن منعقد کیا جارہا ہے جس کی اختتامی تقریب اتوار 22 نومبر کو ہوگی۔

سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ریاض کے آسمان پر سعودی شاہی فضائیہ کے شاہینوں نے مثالی فضائی کرتب دکھائے۔ رائل ائیر فورس کے جہازوں کو بھی سبز رنگ سے سجایا گیا تھا۔ائیر شو میں رائل ائیر فورس کے 7 طیاروں نے جبکہ السعودیہ  کے تین جہاز جن میں ایئر بس 320، بوئنگ 777 اور بوئنگ 787 نے حصہ لیا۔جی 20 کے سال رواں کے میزبان اور سربراہ کی حیثیت سے ائیر شو میں شاہی فضائیہ نے سبز اور سفید رنگ فضا میں بکھیر کر سعودی عرب کے جھنڈے کی عکاسی کی جبکہ السعودیہ  کے بوئنگ اور شو میں شریک دیگر طیاروں کو بھی خصوصی طور پر جی ٹوئنٹی کے لوگو اور سبز رنگ سے خصوصی طور پرمزین کیا گیا تھا۔

مزید :

عرب دنیا -