وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی: اسد عمر

وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی: اسد عمر
وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی: اسد عمر

  

  کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر  منصوبہ بندی، ترقی واصلاحات اسد عمر نے کہا ہے کہ سندھ کی زمین سے قبضہ چھڑانا وفاق کی ذمے داری کیسے ہوگئی؟ وفاقی حکومت جزیرے جیب میں ڈال کر نہیں بھاگے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کو ماڈرن ٹرانسپورٹ کا نظام آج تک نہیں مل سکا لیکن اگلے سال کے وسط تک گرین لائن چل جائے گی,کراچی کی ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ شہر میں پانی کی فراہمی کے لیے کے فور منصوبے کے اقدامات جاری ہیں,نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کام جاری ہے اور آئندہ ہفتے ان تمام منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔ وفاق سندھ کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کیلیے 700 ارب کے منصوبے رکھے ہیں تو خرچ کریں۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ جزیرہ گیم چینجر ہوگا اور سندھ کی معاشی صورتحال میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہو گا ،جزیرے پر فش ہاربر بنائیں گے، جزیرے سے متعلق 50 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جزیرے کی ترقی سے ماہی گیروں کو بھی فائدہ ہوگا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جزائر کے منصوبے پر سندھ حکومت کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -