پی ٹی آئی نے عوام کی خاطر اپنا جلسہ ملتوی کیا، میاں خلیق الرحمان 

پی ٹی آئی نے عوام کی خاطر اپنا جلسہ ملتوی کیا، میاں خلیق الرحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی (نما ئندہ      )وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے محکمہ خوراک میاں خلیق الرحمن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کا سودا کر رہی ہے۔ حکومت نے عوام کی صحت کی خاطر جلسے جلوسوں اور دیگر تقریبات پر پابندی لگا دی ہے اپوزیشن میں نہ مانوں کی رٹ پر اڑی ہوئی ہے۔ حکومت نے مفاد عامہ کی خاطر اپنا جلسہ منسوخ کردیا۔ جس کے لئے تمام تر تیاریاں ہو چکی تھی مگر اپوزیشن امن و امان کو بالائے طاق رلھ کر جلسے کر رہی ہے۔ حکومت کی رٹ چیلنج کرنے کا انجام امن و امان کی صورتحال خراب کر سکتی ہے۔ حکومت کا اب بھی اپوزیشن کو مشورہ ہے کہ وہ حالات کی بہتری پر خوب جلسے کریں۔ عوام کو قربانی کا بکرا بنانے سے گریز کریں۔ حکومت عوام کے مفاد کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ سبسڈائزڈ آٹے اور چینی کا حصول آسان بنا دیا گیا ہے۔محکمہ خوراک میں اصلاحاتی عمل کا آغاز کردیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک کے تمام امور کو ڈیجیٹلائز کیا جارہا ہے۔ سرکاری گوداموں میں سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈیجیٹل سکیل لگائے جائیں گے۔ حلقہ میں ریکار ترقیاتی کام کئے گئے ہیں مذید کاموں کا آغاز جلد کردیا جائیگا۔ حلقہ پی کے65 میں دوسرے ڈیم کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ نیابت کے مختلف علاقوں کے دورے اور عمائدین سے بات چیت کے دوران کیا۔ مشیر خوراک میاں خلیق الرحمن نے کہا کہ اپوزیشن کا بیانیہ بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔ گلگت بلتستان میں اپوزیشن کی شکست ان کے بیانیے کی شکست ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور حکومت کا پیسہ لوٹ کر بیرون ملک بینکوں میں رکھنے والے ناکام سیاستدانوں کا ٹولہ منتخب حکومت کو گرانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ سرٹیفائیڈ چور اور سزا یافتہ مجرمان عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو کھرے اور کھوٹے کا پتہ چل چکا ہے موجودہ حکومت پاکستان کی تاریخ کی کامیاب اور فلاحی حکومت ہے۔محکموں میں اصلاحاتی عمل سے اداروں کی کارکردگی بڑھ چکی ہے۔  انہوں نے کہا کہ عوام اپوزیشن کے جلسے میں شرکت نہ کرکے حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کریں گے۔