پشاور کے عظیم الشان جلسے کو کامیاب کرینگے،حاجی سراج خان

پشاور کے عظیم الشان جلسے کو کامیاب کرینگے،حاجی سراج خان

  

  تخت بھائی (تحصیل رپورٹر )مسلم لیگ کے نوجوان رہنما اور سابقہ یوسی دامن کوہ ممبر حاجی سراج خان نے تخت بھائی میڈیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پشاور کے عظیم الشان جلسے کو کامیاب کرینگے، ہم تحصیل تخت بھائی سے ہزاروں کی تعداد میں قافلوں کی شکل میں پشاور جائنگے،اس جلسے سے پاکستانی عوام کی تقدیر بدلے گا اور جب ہمارا لیڈر میاں نواز شریف اس ملک کا وزیراعظم بنے گا تو مہنگائی اور بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا، اصل تبدیلی ہم لائینگے، کیونکہ ہمارا لیڈر عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہے، عوام سے گزارش ہے کہ اس جلسے کو کامیاب کریں -

مزید :

پشاورصفحہ آخر -