سندھ میں گاڑیوں کے کمپیوٹرائز کارڈ جاری
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گاڑی چلانی ہے تو محکمہ یکسائز سے نیا کارڈ بنوانا ہوگا، سندھ میں کمپیوٹرائز کارڈ جاری ہونا شروع ہوگئے۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے گاڑیوں کے کمپیوٹرائز کارڈ جاری کرنا شروع کردیئے ہیں۔ موٹر رجسٹریشن کارڈ میں اجرک بھی پرنٹ کی گئی ہے۔ کارڈ میں خصوصی چپ نصب ہے، جس میں گاڑی کا تمام ریکارڈ موجود ہوگا۔ کارڈ میں ہر گاڑی کے لئے الگ بار کوڈ رکھا گیا ہے۔کارڈ کے سویپ ہوتے ہی گاڑی کے مالک اور تمام تفصیلات سامنے آجائے گی۔ محکمہ ایکسائز نے کارڈ ملتے ہی بکز کو کینسل کرنا شروع کردیا ہے۔