ریلوے پولیس نے کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

   ریلوے پولیس نے کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(اسٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے رہنما ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کامران ٹیسوری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے پولیس نے ایم کیو ایم پی آئی بی کے رہنما کامران ٹیسوری کے خلاف ریلوے اراضی پر غیر قانونی قبضے کی دفعات کے تحت ریلوے سٹی اسٹیشن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 2020/47 درج کرلیاہے۔ایف آئی آر کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں۔ تیجوری ہائٹس نامی پروجیکٹ میں 2 ہزار 783 اسکوائر یارڈ زمین ریلوے کی ہے۔ مقدمے میں زمین پر قبضے کی دفعات بھی شامل ہیں۔ریلوے پولیس کے مطابق کامران ٹیسوری نے ریلوے زمین پر غیر قانونی تعمیرات کررکھی ہیں اور گلشن اقبال میں تعمیر کیے جانے والے رہائشی پروجیکٹ کی اراضی میں 2 ہزار گز سے زائد زمین ریلوے کی ہے۔ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے رہنما نے مقدمے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے۔ ثابت ہوگیا کراچی والوں کو کوئی بھی کام کرنے کا اختیار نہیں۔ وفاقی وزیر نے اپنے ذاتی مفاد کی خاطر یہ مقدمہ درج کرایا۔ اس اقدام سے ان کا کراچی والوں سے بغض کھل کر سامنے آگیا۔ انشا للہ جیت حق کی ہوگی اور ہم اس مقدمے میں سرخرو ہوں گے۔